بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،کل مزید دو میچ کھیلے جائینگے

ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کل بدھ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم مسلسل چار فتوحات کے ساتھ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں رواں لیگ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلے میں کل بدھ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے اور پہلے میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس راجشاہی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا میچ رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ سکسرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ڈھاکہ ڈائنامائٹس مسلسل چار میچز جیت کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، راجشاہی کنگز، رنگپور رائیڈرز کی ٹیموں نے اب تک دو دو فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل 8 فروری کو کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!