سی سی اے نیشنل جونیٹر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے کل ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سی سی اے نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے کل بدھ کو اسلام آباد ٹینس کورٹ میں کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز انڈر-18، بوائز انڈر-18، بوائز انڈر-14، مکس گرلز اینڈ بوائز انڈر-10 اور لٹل ماسٹرز کپ کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد جونیئر ٹینس سٹار حصہ لے رہے ہیں۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!