واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ’’ڈیسکون کرکٹ گالہ‘‘ 2019کا انعقاد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ سیکٹر کے نامور ادارے ڈیسکون کی جانب سے اپنے ملازمین کیلئے صحتمندانہ اور تفریحی سر گرمیوں کے سلسلہ میں واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ’’ڈیسکون کرکٹ گالہ‘‘ 2019کا انعقاد کیا گیا ۔

مقابلوں میں ڈیسکون کے تمام ڈیپارٹمنٹس اوربزنس ڈویژنز کے ملازمین نے شرکت کی ۔ ڈیسکون کی دس ٹیموں نے دو پولز میں میچ کھیلے اور کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے سپارٹنز اورقلندر، دار ڈیولز اوررائزنگ سٹارز، ٹائیگرز اور کلیٹوس ، گلیئٹرز اور سلطان مد مقابل آئیں۔

سیمی فائنل میں سپارٹنز بمقابلہ سلطان اور دار ڈیولز بمقابلہ کلیٹوس مد مقابل تھیں اور سلطان اوردار ڈیولز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لی جس کا انعقاد ڈیسکون فیملی گآلہ کے موقع پر کھیلا جائے گا۔ اختتام پر پر چیف آرگنائزر فہیم بٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

ٹورنامنٹ میں ملازمین کی کثیر تعداد اپنی فیمیلیز کے ہمراہ بطور شائقین شریک ہوئے اور اپنی پسند کی ٹیموں کو داد دیتے رہے۔

error: Content is protected !!