ابوریحان کرکٹ کلب کی ینگ اسٹار کیخلاف کامیابی ".

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ابوریحان کرکٹ کلب زون ایک نے سنڈے کرکٹ لیگ میں ینگ اسٹار کرکٹ کلب ملیر کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی ملیر کینٹ گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ینگ اسٹار نے مقررہ 25 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے ۔افنان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 118  رنز جبکہ جمشید نے 47 رنز بنائے  ۔محمد اصغر اور محمد رضوان نے دو دو جبکہ شیخ طلحہ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں ابوریحان کرکٹ کلب نے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت 22.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا ۔ محمد رضوان نے صرف 61 گیندوں پر ناقابل شکست   137 رنز بنائے جبکہ فرقان انور نے 43 ناٹ آؤٹ اور کپتان فراز احمد خان نے 32 رنز بنائے ۔
میچ کے اختتام پر ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے محمد رضوان کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا ۔اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف  ،شہروز علوی ،کامران رضوی ،عارف وحید خان ،طارق حفیظ صدیقی ،سید منیر قادری شیخ محمد شکیل، وسیم علوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

error: Content is protected !!