جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز عالمی کپ مقابلوں کی تیاریوں کا حصہ ہے، شعیب ملک

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی سیریز کی توقع ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی سیریز کی توقع ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے حوالے سے شعیب ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کو مستقل موقع دے رہی ہے۔اسٹار کھلاڑی شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ کہا نوجوان کھلاڑیوں کو گائیڈ اور کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے، جنید خان اور حارث سہیل کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ محمد عامر، شان مسعود، حسین طلعت، محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مبنی سیریز بھی کھیلی گئی جس میں جنوبی افریقہ نے کلین سوئپ کیا۔

error: Content is protected !!