آسٹریلین اوپن :ماریہ نے بڑا معرکہ سر کرلیا

میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ )روسی ساحرہ  ماریہ شراپوا نے آسٹریلین  اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز ٹائٹل کی دفاعی چیمپئن کیرولین ووزنیاکی کو زیر کرلیا ،انہوں نے 2 گھنٹے 24 منٹ تک کھیلے گئے میچ میں کیرولین ووزنیاکی کو 3-6 ،6-4 اور4-6 سے شکست دے کر  پری کوارٹرفائنل  راؤنڈمیں رسائی حاصل کرلی  ۔ویمنز سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی سلونی سٹیفنز، جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹوا  اور روس کی اناستاسیا پاؤلیچنکوا بھی پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔مینز سنگلز ایونٹ میں   سپین کے رافیل نڈال نے  آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینار کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1، 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر نے  امریکہ  کے فریٹز کو 6-2، 7-5 اور 6-2 ،جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈوچ نے ارجنٹائن کے سچوارٹزمین کو  5-7، 6-3، 7-5 اور 6-4 اور سپین کے باٹسٹا نے  روس کے خچانوف کو 6-4، 7-5 اور 6-4 سے ہرا دیا۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!