پرو ہاکی لیگ،پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن اصلاح الدین نے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلانکردیا.تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایف آئی ایچ کے زیراہتمام پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے 38 کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز لئےگئے.جس کے بعد چیئر مین سیلیکشن کمیٹی اصلاح الدین نے منتخب 18 کھلاڑیوں کااعلان کردیا.اس موقع پر صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر ر خالد سجادکھوکھر,قائمقام سیکریٹری پی ایچ ایف اخلاق عثمانی,سیلیکشن کمیٹی ممبرانایاز محمود,قاسم خان اور مصدق حسین موجود تھے.

چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن اصلاح الدین نے بحیثیت کپتان علی شان کا اعلان کیا.جبکہ اٹھارہرکنی ٹیم میں وقاراحمد، امجد علی،علیم بلال، مبشر علی,رضوان علی، امجد علی خان، ابوبکر محمود، معین شکیل، اظفر یعقوب، فیصل قادر، رضوان علی، عاطف مشتاق، عتیق ارشد, رانا وحید، جنید منظور، عضنفر علی، علی عزیز، شان ارشادشامل ہیں.ہیڈ کوچ سعید خان جبکہ اسسٹنٹ کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم ہونگے.پاکستان لیگ کا پہلا میچ ارجنٹائن کے خلاف دو فروری کو کھیلے گا۔

error: Content is protected !!