کوچنگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے یکم جنوری سے لاہور سمیت 5اضلاع میں شروع ہونے والے7کھیلوں کے کوچنگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب اختتام پذیر ہوگئے ، سیالکوٹ میں والی بال کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورتھے، جمعہ کے روز اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چودھری محمداخلاق نے کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے انڈر16کھلاڑیوں کے لئے بہترین اقدام کیا ہے جس سے ہم پرامید ہیں کہ سپورٹس کا مستقبل پاکستان میں روشن ہے

تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہونگے، کھلاڑیوں کو کیمپ میں اعلیٰ سہولتیں فراہم کی گئیں، کھلاڑی اپنے گھروں کو جائیں تو اس ٹریننگ کو برقرار رکھیں اور مزید محنت کریں،پنجاب حکومت سپورٹس کی ترقی کو اہمیت دے رہی ہے ، سپورٹس بورڈ پنجاب اس کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے۔ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا سال میں چار کیمپ لگانے کا فیصلہ مستحسن اقدام ہے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ لاہور ، سیالکوٹ، گوجرہ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اتھلیٹکس، میٹ ریسلنگ، والی بال، ہاکی، کبڈی ، ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ کے تربیتی کیمپ لگائے گئے جس میںسینکڑوں کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کوالیفائیڈ کوچز کی خدمات حاصل کیں اور کھلاڑیوں کو بہترین ٹریننگ دی گئی، کوچنگ کیمپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری آئے گی اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، یکم اپریل سے دیگر 7کھیلوں کے تربیتی کیمپ لگارہے ہیں جو کھیل جس علاقے میں مقبول ہے اس کے کیمپ اسی ضلع میں لگائے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو دوسرے شہروں میں نہ جانا پڑے، نوجوان پرامید رہیں، وہ اپنا ٹیلنٹ دکھائیں، سپورٹس بورڈ پنجاب ان کو منزل تک پہنچائے گا۔صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے انڈر16 کھلاڑیوں کو تربیت مکمل کرنے پراعزازیہ اور انعامات دیئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرعمران بٹ بھی موجود تھے۔پنجاب سٹیڈیم لاہور میں اتھلیٹکس کے کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی

ڈائریکٹر خصوصی ٹاسک محمد انیس شیخ اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کیمپ میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے۔گوجرہ میں ہاکی کے کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ تھے، اولمپیئن شہباز جونیئر، عتیق ارشد، ملک عرفان، عرفان محمود، اقبال گجر اور خاور جاوید نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عطاء الرحمٰن بھی موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کو فروغ دے رہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، نوجوان اس سے فائدہ اٹھاکر اپنی کارکردگی کو بہتر بنا کر ملک کا نام روشن کریں۔

error: Content is protected !!