پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر سے پاکستان آرمی شعبہ کھیل کے ترجمان کی ملاقات

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر سے پاکستان آرمی شعبہ کھیل کے ترجمان نے ملاقات کی۔ ترجمان آرمی اسپورٹس نے پی ایچ ایف کو قومی کھیل میں بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔ترجمان شعبہ کھیل پاک آرمی نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر قومی کھیل کی بہتری کے لیے ہر ممکن کام کریں گے۔ بیان کے مطابق صدر پی ایچ ایف آئندہ چند روز میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ قومی کھیل کی بہتری کیلئے تعاون پر پاک فوج کے شکرگزار ہیں۔بریگیڈئر خالد سجاد کھوکھر نے کہاکہ آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ قومی کھیل میں مدد دینے پر آرمی شعبہ کھیل کے شکر گزار ہیں۔صدر پاکستان پاکی فیڈریشن نے کہاکہ ہاکی کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

6Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!