پریمئر سپر لیگ، ڈیسکون نے آئی پی سی کو پچھاڑ کرفائنل تک رسائی حاصل کر لی

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ سیزن II کے جاری مقابلوں میںڈیسکون نے آئی پی سی کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ،ایلمنیٹر میچ میں ہنڈا نے تھری ڈی موڈلنگ کو شکست دیدی جس کا دوسرے پلے آف میںآئی پی سی سے مقابلہ ہوگا۔

پہلے پلے آف میں ڈیسکون نے آئی پی سی کو 35 رنز سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا ۔ڈیسکون کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں147 رنز بنائے ۔سلمان صادق نے 55 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔ آئی پی سی کے عمر فاروق نے حریف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا ۔آئی پی سی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 112 رنز بناسکی۔

ڈیسکون کی جانب سے کپتان اویس مغل نے تین جبکہ فہیم بٹ اور رانا طاہر نے دو ،دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ڈیسکون کے سلمان صادق کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ایلمنیٹر میچ میں ہنڈا نے تھری ڈی موڈلنگ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر دوسرے پلے آف میں جگہ بنائی۔

تھری ڈی موڈلنگ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔محمد جواد 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ہنڈا نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہنڈا کی جانب سے عقیل احمد نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے پلے آف میں ہنڈا اور آئی پی سی کی ٹیمیںمد مقابل ہوں گی۔

error: Content is protected !!