تنقید کا جواب میدان میں دیتا ہوں، امام الحق

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ میرا کام میدان میں بیٹ کے ذریعے پرفارم کرنا ہے، کوشش کرتاہوں کہ ہر اننگز میں زیادہ سے زیادہ اسکورکروں، توجہ کھیل پر ہوتی ہے ، تنقید کا جواب میدان میں دینے کی کوشش کرتا ہوں۔جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچوں میں مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے نوجوان بیٹسمین امام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور ایئرپورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی ، وہاں جاکر کھیلنےکا کافی مزہ آیا، ٹیسٹ میچز میں کافی کچھ سیکھا، ون ڈے میچز میں کافی بہتر پرفارمنس دی، ایک میچ میں بارش کی وجہ سے رزلٹ پر فرق پڑا، بارش نہ ہوتی تو وہ میچ پاکستان جیت سکتا تھا۔انہوں نے سرفراز احمد کی معطلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب میرے لیے محترم ہیں اور سب کی عزت کرتا ہوں، کپتان تبدیل نہیں ہوا، سرفراز احمد دو ڈھائی سال سے ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، شعیب ملک قائم مقام کپتان ہیں۔امام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیئے بڑی محنت کی تھی ۔۔ شارٹ گیندوں پر نہ کھیل پانے کا تاثر درست نہیں ، جنوبی افریقا کی کنڈیشنز بہت مختلف ہو تی ہیں ۔۔ انہوں نے کہا کہ وہ تنقید کا جواب میدا میں دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ امام الحق کا کہنا ہے کہ کپتان تبدیل نہیں ہوا ۔ سرفراز احمد دو ڈھائی سال سے کپتان ہیں ۔۔ پابندی کی وجہ سے سرفراز احمد کی جگہ شعیب ملک قائم مقام کپتان ہیں ۔اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے ۔ ملک میں کھیلنا کرکٹرز کیخواہش ہوتی ہے ۔ جو کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔

error: Content is protected !!