زون V’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ سلمان اسپورٹس کے ہاتھوں قمر عباس سی سی کوشکست

کرراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونV ’بی‘ ڈویثرن لیگ میں سلمان اسپورٹس نے باآسانی قمر عباس سی سی کو 115رنز سے شکست دے دی۔ عزیز اﷲاوراسامہ علی نے نصف سنچریاں اسکور کیں اورمعراج علی نے 45رنز اسکور کئے۔ مصدق نے آل راؤنڈ کارکردگی پیش کی۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر سلمان اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 40اوورز میں 6وکٹوں پر 283رنزاسکور کئے۔ عزیز اﷲ 87، اسامہ علی 74اور معراج اﷲ 45رنز بنا کر اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز بنے۔ مصدق نے 52رنز پر 2کھلاڑیوںکو نشانہ بنایا جبکہ صدام، منصور، شرجیل نے ایک ایک وکٹ پر ہاتھ صاف کیا۔ جوابی اننگز میں قمرعباس سی سی مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مکمل طور پر ناکام رہی اور 26.1اوورز میں پور ی ٹیم نے 168رنز بناکرپویلین کا رخ کیا۔ مصدق عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی 26رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر بنے۔ صدام نے 23، منصور نے 19اور نواز نے 17رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ یاسر خان، اسمٰعیل ، سلمان اور سلطان خان نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ ایمپائرز ذیشان رضا اور غلام نبی تھے۔

error: Content is protected !!