نلترا سکی ریزورٹ میں ہونے والے بین الاقوامی اسکی مقابلے اختتام پذیر

اسلام آباد(سپور ٹس لنک رپورٹ ) پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ 13 ممالک بشمول پاکستان،یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن ، ہانگ کانگ، برطانیہ ، بوسنیا ہرزوگوینا ، بیلجئیم ، مراکش ، کرغستان، آز ربائیجان اور تاجکستان سے 40 بہترین اسکئیرز نے اس چیمپئین شپ کی سلالم اور جائنٹ سلالم کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ان دنوں کا خاصہ بہترین کارکردگی اور جوش و جذبے سے بھر پور ریسز تھیں جو سرمائی کھیلوں کا لازمی حصہ ہے۔

دیگر ممالک سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے ان ریسسز کی بہترین تیاریوں کی دل کھول کر تعریف کی اور ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے خوبصورت پہاڑی سلسلوں میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے لئے پھر یہاں ضرور آئیں گے۔ یہ مقابلے یوکرائن کے اسکیئرزکے نام رہے جنہوں نے مردو ں اور خواتین کی کیٹیگریز میں کسی حریف کو اپنے قریب نہیں آنے دیا۔ مردوں میں تسبیلینکو لیوکو اور ناریچن اینڈریے جبکہ خواتین میں تائکون تیتیانہ اور ایناسٹیسیا گوربنو وا نے ناقابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے استابرکین واحد اسکیئر تھے جنہوں نے مردوں کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ان پر سبقت حاصل کی۔ پاکستان کی طرف سے مردوں میں محمد کریم اور خواتین میں عمامہ ولی اور جیا علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔

error: Content is protected !!