محمد حفیظ کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت مشکوک

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) ہیمسٹرنگ انجری کے شکاراوپنر محمد حفیظ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی شرکت مشکوک ہے،ان کو پلینگ الیون کا حصہ بنانے سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی اتوار کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، سابق کپتان آخری ون ڈے میں ہیمسرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے اورآرام کے لیے زیادہ وقت نہ ملنے پر وہ پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے،اطلاعات کے مطابق سینئر بلے باز ابھی مکمل طورپر تکلیف سے نجات نہیں پاسکے۔دوسرے ٹی ٹونٹی میں صرف ایک دن باقی ہے اور اتوار کو شیڈول میچ بھی دوپہر کو شروع ہونا ہے، اس لیے محمد حفیظ کی دوسرے میچ میں پلینگ الیون میں شمولیت کے بہت کم امکانات ہیں۔میچ کے آغاز سے پہلے ڈاکٹر ایک بارپھر ان کا ٹیسٹ لیں گے جس کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دےکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

error: Content is protected !!