نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

ولنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل3 فروری کو ولنگٹن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 فروری، دوسرا میچ 8 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 فروری کو کھیلا جائیگا۔ یاد رہے کہ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

error: Content is protected !!