طلبہ و طالبات سپورٹس میں حصہ لے کر صحت مند معاشرے کا حصہ بنیں،صوبائی وزیر کھیل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے،طلبہ وطالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں حصہ لے کر صحت مند معاشرے کا حصہ بنیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پنجاب سٹیڈیم میں امریکن لائسٹیف سکول کے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کھیل و امور انوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کا پنجاب سٹیڈیم آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، بچوں نے ان کو گلدستہ پیش کیا، صوبائی وزیر کھیل و امور انوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین اور جدید سہولتیں فراہم کررہی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں جدید جمنیزیمز، سٹیڈیمز اور گرائونڈز بنائے ہیں،نوجوان ان جدید سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے کھیل کو بہتر بنائیں

نوجوان سپورٹس کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور تعلیمی مصروفیات سے کچھ وقت سپورٹس کے لئے بھی نکالیں۔صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

error: Content is protected !!