پوری ٹیم صرف 6رنز پر ڈھیر

سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا میں کرکٹ کا اسٹرکچر بہت زیادہ مضبوط سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا میں مردوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی خواتین بھی بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہیں۔لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ پوری ٹیم تُو چل میں آیا کے محاورے پر عمل کرتے ہوئے پویلین لوٹ جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا آسٹریلیا کی نیشنل انڈی جینیس کرکٹ چیمپئن شپ میں جہاں ساؤتھ آسٹریلیا کے لیے نیو ساؤتھ ویلز کی پہلی اننگز ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ پوری ٹیم صرف 10 رنز ہی بنا سکی جس میں 6 اضافی رنز بھی شامل تھے۔اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک ہی کھلاڑی نے 4 رنز بنائے اور باقی تمام کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئیں۔نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے راکسین وین وِین نے دو اووز میں صرف ایک رن دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

error: Content is protected !!