قومی کرکٹ ٹیم کل وطن واپس لوٹے گی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ مکمل کرکے کل جمعے کی صبح لاہور پہنچ رہی ہے جبکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور پہنچ کر پریس کانفرنس کریں گے۔ چیئرمین احسان مانی اور نئے ایم ڈی وسیم خان اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش ہونا پڑا ، پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی پاکستان کی ٹیم صرف ایک ون ڈے میچ جیت سکی جبکہ چار ون ڈے میچ جنوبی افریقہ نے جیتے ،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھی قومی کرکٹ ٹیم ناکامی سے دوچار ہوئی اور صرف ایک ٹوئنٹی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی میچ میزبان جنوبی افریقہ نے جیتے۔

error: Content is protected !!