نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ،سندھ کی ٹیم کے فائنل ٹرائلزکل ہونگے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل جونیئر اندر 19 ہاکی چیمپئن شپ میں سندھ کی شرکت کرنے والی ٹیم کے فائنل ٹرائلزکل 10 فروری کو حیدرآباد سینٹر میں منعقد ہو رہے ہیں۔  کرچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اولمپین کامران اشرف  نے مندرجہ ذیل کھلاڑیوں کو 10 فروری صبح 10 بجے بورڈ اسٹیڈیم حیدرآباد میں رپورٹ کرنے کی ھدایت کی ہے۔  کھلاڑیوں میں گول کیپرز تیمور شیخ اور عبدلرافے ڈیفینڈرز میں عالیان سلیم، دانش قریشی، عبدالمعید، محمّد اسماعیل، ندیم اکرم، بابر سادات، ارباز ایاز، حسنین سولنگی، حیدر علی عباسی اور عبدالوہاب شامل ہیں جبکے فارورڈز میں فہیم خان، نعمان خان، سید شہباز، محمّد شاہزیب،  مزممل رضا، علی آفریدی، زین، غلام علی، ساجد حُسین، شاہزیب خان، خضر، عارف خان، ارسلان حیدر، حارس نصیر، حماد ایاز، عدیل حسین، رضا عبّاس اور بلال ہیں۔

error: Content is protected !!