سعید اختر میموریل کرکٹ کلب نے کزنز سی سی کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر جاری تیسرا سعید اختر میموریل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سعید اختر کرکٹ کلب نے کزنز الیون کو باآسان 8وکٹوں سے شکست دے کر 2قیمتی پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کرالئے۔ کزنزکرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں پر 111رنز اسکور کئے۔ نعیم نے 38،رضوان نے 34بنائے ۔ 19رنز کی اننگز نعمان نے کھیلی۔ عامر اور عمران نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سعید اختر کرکٹ کلب نے جوابی بیٹنگ میں مطلوبہ ہدف کو 13.2اورز میں 4وکٹوں پر یقینی بنالیا۔ جب 112رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔ عمران نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 54رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ شاکر نے 16، خالد نے 11اور عامر نے 10رنز کاحصہ ڈالا۔ سہیل نے 30رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایمپائرز عابد اور ارشد تھے۔

error: Content is protected !!