بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل تیرہ فروری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 13 فروری کو ون ڈے میچ سے کریگی۔شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 16 فروری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 20 فروری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 28 فروری سے 4 مارچ تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مارچ تک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

4Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!