انڈر 17 کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ سکیم، اضلاع میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز شیڈول کا اعلان

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹوریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا نے انڈر 17 کرکٹ ہنٹ سکیم کے سلسلے میں اضلاع میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز شیڈول اور سلیکٹرز کا اعلان کر دیا۔ ڈائریکٹوریٹ کے اعلان کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور صوابی کے ٹرائلز18 فروری کو علی الترتیب ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم، جنید خان کرکٹ اکیڈمی، کرکٹ سٹیڈیم نزد ریلوے سٹیشن، گوہاٹی کرکٹ سٹیڈیم میں لئے جائیں گے۔ 20 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان ٹرائلز رٹہ کلاچی سٹیڈیم، ٹانک کے ٹرائلز جہاز گراؤنڈ، جنوبی وزیرستان کے سپورٹس کمپلیکس کرکٹ تحصیل وانا سٹیڈیم، کوہاٹ کے ٹرائلز کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس، کرک کے ٹرائلز تحصیل پلے گراؤنڈ کرک، ہنگو اورکزئی کے ٹرائلز کچ کرکٹ گراؤنڈ نزد ہنگو پھاٹک، کرم کے ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس پارہ چنار، بنوں کے ٹرائلز کرکٹ اکیڈمی سپورٹس کمپلیکس بنوں ، شمالی وزیرستان کے ٹرائلز یونس خان سٹیڈیم میران شاہ، 22 فروری کو مردان کے ٹرائلز یونس سٹیڈیم مردان، نوشہرہ کے ٹرائلز کرکٹ اکیڈمی خویشگی روڈ، چارسدہ کے ٹرائلز کرکٹ اکیڈمی عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس، مہمند کے ٹرائلز شگئی کرکٹ گراؤنڈ غلنئی، پشاور کے ٹرائلز کرکٹ اکیڈمی سپورٹس کمپلیکس، خیبر کے ٹرائلز جمرود کرکٹ گراؤنڈ، دیر پائین کے دیر کرکٹ اکیڈمی تیمرگرہ، دیر بالا کے دیر سٹیڈیم، چترال کے دروش اوسیک کرکٹ گراؤنڈ، سوات ،شانگلہ کے ٹرائلز سوات گراسی گراؤنڈ، مالاکنڈ ٹرائلز سخاکوٹ گراؤنڈ، باجوڑ کے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس اور بونیر کے ٹرائلز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول امنور گاگرہ میں لئے جائیں گے۔سلیکٹرز میں علی الترتیب پرویز خان، رفعت اللہ، وقار احمد، رفعت اللہ، صدیق، شعیب خان، اسلم قریشی، فضل اکبر شاہ، پرویز خان، بختیار، حاجی بادشاہ، آفتاب خان، اسلم قریشی، صدیق، پرویز خان، بختیار، آفتاب خان، رفعت اللہ، آفتاب خان، صدیق، محمد بلال، فضل اکبر شاہ، شعیب خان، بختیار اور وقار احمد شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران سے رابط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹرائلز صبح نو سے شام پانچ بجے تک لئے جائینگے ۔ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز اینڈ ٹریننگ سید ثقلین شاہ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی پہلے مرحلے میں تمام اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے مجموعی طور 60 کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا تعاون بھی حاصل ہوگا دوسرے مرحلے میں منتخب کھلاڑیوں کے لئے 21 دنوں کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس میں سوئنگ، فاسٹ باؤلنگ، فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے کیمپ میں ڈاکٹرز اور فزیو تھراپسٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، کھلاڑیوں کو سامان کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کے اختتام پر چار ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جن کے آپس میں سات ایک روزہ اور سات ٹی ٹونٹی میچ کرائے جائیں گے اس دوران کارکردگی کی بنیاد پر ایک ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں قومی سطح کے مقابلوں اور قومی ٹیم کے لئے تیار کرنے کی غرض سے پاکستان بورڈ سے بات کی جائے گی۔

error: Content is protected !!