بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور کارنامہ انجام دیدیا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی کنگز کے اوپننگ بلے باز بابر اعظم ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین3000رنز مکمل کرنے والے پاکستانی اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں ۔24سالہ بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کے خلاف 59گیندوں پر6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے77رنز سکور کیے ،اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 3000رنز بھی مکمل کرلیے،وہ پاکستان کی جانب سے کم ترین ٹونٹی ٹونٹی اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے بلے باز بھی بن گئے ،بابر اعظم اب تک95ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں میں41.50کی اوسط سے3071رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 24نصف سنچریاں شامل ہیں ،کم ترین ٹونٹی ٹونٹی اننگز میں 3000رنز مکمل کرنے کا اعزاز آسٹریلیا کے شان مارش کے پاس ہے جنہوں نے 85اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا،ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے اپنی87ویں اننگز میں 3ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کیے ،آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 90اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ،آسٹریلیاکے مائیکل ہسی نے93ویں ٹونٹی ٹونٹی اننگز میں3000رنز مکمل کیے ،سابق آسٹریلیوی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے 94اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا،آسٹریلیا کے مائیکل کلنگر،نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل ا ور ویسٹ انڈیزکے ایون لوئیس نے95،95اننگز کھیل کر 3000ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کیے،زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکاڈزا نے96اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجام دیا ۔

error: Content is protected !!