افغانستان اور آئر لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 2مارچ کو کھیلا جائیگا

ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) آئر لینڈ اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ون ڈے میچ دو مارچ کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ2 مارچ، تیسرا میچ 5 مارچ، چوتھا میچ 8 مارچ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 15 سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے گزشتہ برس ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، آئرش ٹیم نے اولین ٹیسٹ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افغانستان کو کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

error: Content is protected !!