مشیر ربانی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 3مارچ کو کھیلا جائیگا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) شاہین جیم خانہ ، کے سی سی اے زون IIIکے زیر اہتمام مشیر ربانی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ 3مارچ سے کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلا جارہا ہے ۔ افتتاحی میچ میں کے جی اے جیم خانہ کا مقابلہ میمن جیم خانہ سے ہوگا۔ چیف آرگنائزر شوکت راجپوت کے مطابق مشیر ربانی کی کھیلوں میں نمایاںخدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے نام سے موسوم ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں 16ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔ایونٹ میں شریک ٹیموں سے کوئی انٹری فیس وصول نہیں کی جارہی ہے۔ ٹورنامنٹ کو اعلیٰ پیمانے پر منعقدکرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!