نیشنل کلب چمپئن شپ‘ نایاب سی سی نے کھتری اسپورٹس کو زیر کرلیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نایاب سی سی نے کھتری اسپورٹس کو 4وکٹوں اور بقائی ڈولفن نے ماڈرن سی سی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کرکے فضل محمود نیشن کلب چمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ فہیم کی کارامد نصف سنچری،عنایت اﷲ کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی‘ عمرفاروق کے 3شکار‘ زریاب کی ففٹی غیر موثررہی۔کے سی سی اے زونIIIکے زیرنگرانی جاری ایونٹ میں ایسٹر ن اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں کھتری اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور 34اوورز میں 153رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ زریاب عمر نے 5چوکوں اور ایک چھکا لگا کر 65رنز کی باری کھیلی۔ محمد ذیشان نے ناقابل شکست 33رنز میں 3چوکے رسید کئے۔ محمد جنید کے 13رنز میں ایک چوکا شامل تھا۔ عمرفاروق نے 39رنز پر 3وکٹیں اپنے نام کیں۔ توقیر رفیق ، محمد نواز اور عابد مالک نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نایاب سی سی کی جوابی اننگز میں 27اوورز میں 6وکٹوں پر 157رنز بنا کر فتح کو یقینی بنالیا۔ فہیم آفریدی نے 5چوکوں اور 3چھکوںکی مدد سے 75رنز بنا کر فتح کو آسان بنایا۔ توقیر احمد نے 37رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایثار احمد نے 2چھکے اور ایک چوکا لگا کر 18رنز بنائے۔عمیر خان نے 3اورعمران علی کو ایک وکٹ ہاتھ لگی۔محمد اصغر اور شاہد اسلم ایمپائرز جبکہ خیام مصطفی آفیشل اسکورر تھے۔دوسرے میچ میں ماڈرن سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 98رنز 30.1اوورز میں اسکور کئے۔ عرفان شیخ نے 37رنز میں 6چوکے اورایک چھکالگایا۔ محمد فرہاد نے 18اور ضمیر خان ن ے 14رنز اسکور کئے۔ عنایت اﷲ نے 20رنز پر 3وکٹ اپنے نام کئے۔ منیر حسین اور عزت اﷲ نے 2,2کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔بقائی ڈولفن نے اپنی جوابی اننگز میں14.3اوورز میں ایک وکٹ پر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا جب 99رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔ عنایت اﷲ نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں 5چوکے اور ایک چھکا لگا کر 43کارامد رنز بنائے۔ اسد نواب اور ظہیر حسین نے 3,3چوکوںکی مدد سے,24 24رنز اسکور کئے۔ ماڈرن سی سی کی واحد وکٹ ظہیر خان نے 3رنز پر حاصل کی۔ایمپائرز عزیز الرحمن اور محمد اصغرجبکہ آفیشل اسکورر جنید افضل تھے۔

error: Content is protected !!