ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی،پاکستان بدستور نمبر ون

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا۔آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے درجے کی بھارتی ٹیم کا ٹاپ پر موجود پاکستان سے فاصلہ مزید بڑھ گیا، 2 پوائنٹس کٹوتی کے بعد بلو شرٹس کے پوائنٹس اب 122 رہ گئے جبکہ گرین شرٹس کے 135 پوائنٹس ہیں۔اسی طرح بیٹسمینوں میں بابر اعظم بستور نمبر ون پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، 2 درجہ بہتری سے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر پہنچ چکے، آئرلینڈ کیخلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے افغانستان کے حضرت اللہ زازئی ایک ساتھ31درجے کی جست لگا کرساتویں پوزیشن پر آگئے،آسٹریلیا کے ڈ ارسی شارٹ 8 درجے بہتری سے آٹھویں نمبر پر پہنچ چکے،ان کی ترقی کے باعث فخرزمان اب تین درجے تنزلی کاشکار ہوکر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔باؤلرز میں ایک ایک درجہ ترقی پاکر پاکستان کے سپنرز شاداب خان اور عماد وسیم بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے، فہیم اشرف کی نویں پوزیشن برقرار ہے۔ ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں۔ بھارت کیخلاف شاندار بیٹنگ نے آسٹریلیا کے گلین میکسویل کو بیٹنگ میں تیسری پوزیشن پر پہنچا دیا۔بیٹنگ کے شعبے میں بھارت کے لوکیش راہول چھٹے اور کپتان ویرات کوہلی 17ویں پوزیشن پر قابض ہوئے۔باؤلنگ کے شعبے میں جسپریت بمراہ کو 15 واں نمبر مل گیا۔واضح رہے کہ ٹاپ ٹین میں پاکستان کے شاداب خان دوسرے ،عماد وسیم تیسرے اور فہیم اشرف نویں جبکہ محمد عامر 32 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابر اعظم کی 885 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن برقرار ہے تاہم فخر زمان نویں اور شعیب ملک 28 ویں نمبر پر فائز ہیں جبکہ کپتان سرفراز احمد کی 47 ویں پوزیشن ہے۔آل راؤنڈرز کی لسٹ میں محمد حفیظ کا 13 واں،شعیب ملک کا 15 واں اور شاداب خان کا 27 واں نمبر ہے۔

error: Content is protected !!