لیثررلیگز سیزن V‘ 10ایونٹس مکمل‘ ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافی کی تقسیم

لیثررلیگز سیزن V‘تقریب تقسیم انعامات میں شریک ونر اوررنر اپ ٹیموں کامہمان خصوصی کریم بخش چانڈیو کے ہمراہ سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پرلیا گیا گروپ فوٹو

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) لیثررلیگز سیزن Vکے 8مختلف وینیوز پر کھیلے جانے والے10 ایونٹس مکمل ہوگئے۔ ہر ایونٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموںنے کراچی انٹرا سٹی چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیاجو اپریل میں کھیلی جائے گی۔لیثررلیگز سیزن Vکی اختتامی تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام سکسٹین اسٹار گراؤنڈ ،فیڈرل بی ایریا کی سرسبز فیلڈ پر کیا گیا ۔ اس موقع پر کریم بخش چانڈیو، سابق نیشنل ریفری مہمان خصوصی تھے جنہوں نے سیزن Vکے10 گراؤنڈز پر ہونے والے ایونٹ کی ونر اور رنر ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافیاں پیش کیںاو ربیسٹ پلیئرزکومیڈل پہنائے۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں لیثررلیگز کی سرگرمیوں کو ہر سطح پرمنظم انداز میںپاکستان کے 50سے زائد شہروں میں منعقد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیثررلیگز کو قلیل عرصہ میں جس قدر پذیرائی حاصل ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ جلد ہی وہ اپنے ایونٹ کا100شہروں میں انعقادکرکے شہروں کی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔جس کے لیے لیثررلیگس کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس موقع پر لیثررلیگز کی ٹیم کے ریاض احمد، سیدشہروز رضوی، محمد آصف،عدنان حنیف، وقاص عبدالرزاق کے علاوہ ڈی ایف اے سینٹرل کے سیکریٹری سلیم پٹنی، نائب صدر محمد شمیم، محمد عاکف خان، سید خورشید شاہ، محمد قاسم، لالا اورنگزیب، یاسر عرفات، ہارون شیرازی، اکبر شیخ ودیگر بھی موجود تھے۔ٹنکی گراؤنڈ ، لیاقت آباد پر فیڈرل یونائیٹڈ کو پہلی اور موسیٰ اکیڈمی کو دوسری پوزیشن ملی۔ ابراہیم علی بھائی اسکول گراؤنڈ اورنگی 5پر اورنگی فاکس ونر اور بیکن اسلامک اسکول رنر اپ رہی۔ یوپی جیم خانہ گراؤنڈ نارتھ کراچی پر نارتھ مسلم کو پہلی اور ہزارہ یونائیٹڈ کو دوسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ اسی گراؤنڈ پر دوسری لیگز میں نارتھ ینگرز ونر اور ثاقب میموریل رنر اپ رہی۔ یونائیٹڈ ایف سی گراؤنڈ نارتھ کراچی پر بھی دو لیگز کا انعقاد کیا گیا جہاں قادری اسپورٹس پہلے اورنارتھ ینگرز دوسرے پائیدان پر رہی جبکہ دوسری لیگز میں یونائیٹڈ ایف سی کو پہلی اور موسیٰ سیون کو دوسری پوزیشن ملی۔شاہ فیصل گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلی گئی لیگز میں میزبان شاہ فیصل او رفرحان اسپورٹس نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرکے اگلے مرحلہ میں جگہ مستحکم کی۔ سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر2 لیگز کا اہتمام کیا گیا۔سکسٹین اسٹاراکیڈمی اورڈیم نیڈ یونائیٹڈ نے بحیثیت گروپ لیڈرجبکہ ٹائی ٹن ایف سی اور ریڈ آرمی نے رنر اپ رہتے ہوئے انٹراسٹی کیلئے کوالیفائی کیا۔کھجی گراؤنڈ گلبہار پر جئے لعل اور المرتضی ایف سی کی ٹیمیں بحیثیت ونر اور رنر اپ اگلے مرحلہ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔جبکہ سکسٹین اسٹار اور کراچی یونائیٹڈ گراؤنڈ پر منعقدہ لیگز میں زیم ایف سی ، ایف سی ایولیوشن، جنونی ایف سی،گلوری ڈیز، عبدل ایف سی، ٹارگیرین یونائیٹڈ اور کلر ایف سی پہلے ہی انٹراسٹی چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ایریا منیجرکراچی ریاض احمد کے مطابق کم وبیش 80ٹیمیں کراچی انٹراسٹی چمپئن شپ کا حصہ ہونگی جبکہ پاکستان کے 50سے زائد شہروں کی ونر اور رنر ٹیمیں بھی متعلقہ شہروں کی جانب سے انٹر سٹی چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کریںگی۔مختلف شہروں کی انٹرا سٹی چمپئن لیثررلیگز نیشنل چمپئن شپ میںایکشن میں نظر آئیں گی۔ جو اسی سال جولائی میں منعقد ہوگی۔نیشنل چمپئن شپ کی فاتح اسی سال اکتوبر میںیونان میں منعقد ہ دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کے گی۔واضح رہے کہ پہلا سوکا ورلڈ کپ 2018میں پرتگال میں کھیلا گیا تھا جس کے فائنل میں رشیا نے پرتگال کو شکست دے کرورلڈ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

error: Content is protected !!