بھارتی پائلٹ کی وطن واپسی،ثانیہ مرزا نے کیا ٹوئٹ کردیا؟

نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ہیرو قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کی واپسی پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن حقیقی ہیرو ہے،ثانیہ مرزا نے بھارتی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس ہمت، عظمت اور بہادری کا مظاہر کیا اس پر سارا بھارت سیلوٹ پیش کرتا ہے، آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔قبل ازیں پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد شعیب ملک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرہ لگایا تھا۔

error: Content is protected !!