دنیائے فٹبال کے ایک بڑے کھلاڑی نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال کی دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل نکولس اینیلکا نے ورلڈ فٹ بال اسٹارز کے لیے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔90 ملین ڈالر کے کھلاڑی نکولس اینیلکا ورلڈ ساکر اسٹارز ٹوور کا حصہ ہوں گے، وہ پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو پروان چڑھانے اسلام آباد آ رہے ہیں۔پیرس سینٹ جرمن کے سابق پلئیر، لیور پول، چیلسی، مین سٹی اور فرینچ انٹرنیشنل تالیسمین کے رُکن نکولس اینیلکا کا نام ورلڈ فٹ بال اسٹارز میں شامل کر لیا گیا۔ وہ 5 مارچ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو دوبارہ سے زندہ کرنے اور پروان چڑھانے کے لیے نکولس اینیلکا کو ورلڈ فٹ بال اسٹارز میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹچ سکئی گروپ نے وقت کی اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔نکولس کی پاکستان آمد اور 10 جنوری 2019 کو لاہور اور کراچی میں کاکا، فیگو اور ایکون کی شاندار تقریب رونمائی کے سلسے کی ایک کڑی ہو گی۔اینیلکا نے ورلڈ فٹ بال ستارے کے ساتھ ایک اسٹریٹجک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اینیلکا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کریں گے اور فٹ بال کی ترویج کے 20 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے کام شروع کریں گے۔

پاکستان میں فٹ بال کے لاکھوں شائقین کے خوابوں کو حقیقت کا روپ ملنے میں اب زیادہ دیر نہیں، جب شائقین بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان کی سرزمین پر آکر نہ صرف نمائشی میچ کھیلتا دیکھیں گے بلکہ فٹ بال کو ایک نئی زندگی ملے گی جس سے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ٹھوس نتائج حاصل ہوں گے۔اینیلکا کا ماہرانہ تجربہ اُن کے جارحانہ کوچنگ اسٹائل پر مبنی ہے، اپنی یہ خدمات وہ حال ہی میں فرانس لیگ ون میں لٹل او ایس سی یوتھ کو پیش کر چُکے ہیں۔یہ دورہ پی ایف ایف کے لیے تکنیکی تفہیم بڑھانے میں مدد کے لیے ٹچ سکئی گروپ – ورلڈ ساکر اسٹارز کی پارٹنرشپ سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔نیکولس اینیلکا نے کہا کہ “میری شرکت سے پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور اسلام قبول کرنے کے بعد میرا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے۔اینیلکا نے مزید کہا کہ میرا ورلڈ فٹ بال اسٹار ٹور کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے، مجھے یقین ہے کہ لاہور اور کراچی میں 26 سے 29 اپریل تک کا میرا ٹوور اپنی نوعیت کا اہم ٹوور ثابت ہوگا اور میں اپنے پرستاروں کو محظوظ کرنے کا منتظر ہوں۔ٹچ سکئی گروپ ورلڈ فٹ بال اسٹارز کے سربراہ رابرٹ کا کہنا ہے کہ میں فٹ بال کی اصل ترقیاتی ضروریات پر تبادلہ خیال کرنے اور پی ایف ایف کے لیے ایک حقیقت پسندانہ فٹ بال کے کھیل کا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینے کے لیے خوش ہوں۔رابرت نے کہا کہ میں فٹ بال کی پائیدار ترقی کے لیے مصروف ہوں اور مارکیٹ میں فٹ بال کے لیے جگہ کو دیکھ کر مُتاثر ہوا ہوں۔ٹی ایس جی ورلڈ فٹ بال اسٹارز کے احمر کنور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنیادی سطح پر فٹ بال کے مناسب ڈھانچے کو چلانے کے لیے ٹاپ ڈاون اور بوٹم اپ کا ہمارا نقطہ نظر کاریگر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اینیلکا کا دورہ پی ایف ایف کے ساتھ ڈومیسٹک لیگ ڈھانچہ کی حمایت کرنے پر ایک گہری بحث پر مشتمل ہے اور اینیلکا کی موجودگی ہمارے ارادے کو مضبوط کرتی ہے جس نے پاکستان کے کھلاڑیوں کے لئے یورپی فٹ بال کے لیے منظم گیٹ وے پر بات چیت کے لیے دورے سے قبل وقت لیا ہے۔اینیلکا کا دورہ سینٹورس مال اسلام آباد میں فٹ بال شائقین کے درمیان اختتام پذیر ہو گا، جہاں وہ اپنے پُرستاروں کی حوصلہ افزائی، خود اعتمادی اور ورلڈ فٹ بال اسٹار ٹوور کے ذریعے اُن کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے اُن کے درمیان موجود رہیں گے۔ورلڈ فٹ بال اسٹارز جلد ہی ایک اور ورلڈ فٹ بال اسٹار کی پردہ کشائی کریں گے تاکہ پاکستان ایک اور فٹ بال اسٹار کے ساتھ رشتہ مظبوط کر سکے۔

error: Content is protected !!