پاکستانی کھلاڑی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پولینڈ میں ہونے و الے باڈی کانٹیکٹ یورپین چیمپئن شپمیں پاکستانی کھلاڑی رضااللہ نے پہلی پوزيشن حاصل کرلی۔پاکستانی کھلاڑی رضااللہ نےپولینڈ میں منعقد ہونے والے پانچویں انٹرنیشنل پولش کراٹے کیوشن ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپین چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابقناک آؤٹ مقابلوں میں رضااللہ خان نے پانچ حریفوں کو زیر کرتےہوئے پہلی پوزيشن حاصل کی ۔مارشل آرٹ مقابلوں میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی اقرا ءنے تیسری پوزيشن حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں پاکستانی ڈيلی گیشن نے نجی مارشل آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے شرکت کی۔

error: Content is protected !!