انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو منہ کی کھانی پڑی

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو منہ کی کھانی پڑی۔آئی سی سی نے بی سی سی آئی کے دہشت گردی کرنے والے ممالک کو بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت سے روکنے کے موقف کو مسترد کردیا۔دبئی میں آئی سی سی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں کرکٹ کی گورننگ باڈی نے بھارتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے تمام ممبران کو سیکیورٹی کی بھرپور یقین دہانی کرادی۔چیئرمین ششانک منوہر کہتےہیں کہ یہ معاملہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،ہماری بنیادی ذمہ داری کرکٹ ہے،فی الحال ورلڈکپ میں شریک کسی ٹیم کو کوئی سیکورٹی خطرہ نہیں۔بھارت نے کرکٹ کی گورننگ باڈی کو پلوامہ واقعے کی صورتحال کے بعد خط لکھا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث ممالک کو آئی سی سی ایونٹس میں شرکت سے روکا جائے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اُس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس لیے اس حوالے سے اجلاس میں بات ہی نہیں کی گئی۔آئی سی سی نے اس کے ساتھ ورلڈ کپ میں بھارت کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شریک کسی ٹیم کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔آئی سی سی کے مطابق اُس کے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے پاس ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے لیے جامع پلان موجود ہے۔

error: Content is protected !!