ووشو کپ میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ دوسرے قائداعظم ووشو کپ2019ء میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ووشو کے کھیل میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے دو روزہ دوسرے قائدااعظم ووشو کپ کا انعقاد کرایاجس میں پنجاب کی 9ڈویژنز سے مردوخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، ڈارٹس مقابلوں میں بھی کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دی، یہ بات انہوں نے پیرکے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اپنے ایک بیان میں کہی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرورنے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوانوں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے، ووشو کا کھیل دنیا بھر میں کھیلا جاتا ہے، پاکستان میں بھی نوجوان اس کھیل کو شوق سے کھیلتے ہیں ،ووشو کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ووشو کے کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعزازات جیت چکے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے نئے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کرنے کے لئے دوسرے قائداعظم ووشو کپ کا کامیابی سے انعقاد کیا ہے، ووشو کپ میں پنجاب کے دور دراز کے علاقوں سے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصراور سپورٹس بورڈ پنجاب کی مینجمنٹ ٹیم نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں محنت کی جس پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

error: Content is protected !!