زونV’بی‘ ڈویثر ن لیگ‘ شیر پاؤ جیم خانہ کا لانڈھی ٹائیگر پر غلبہ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونV ’بی‘ ڈویثرن لیگ میں شیر پاؤ جیم خانہ نے لانڈھی ٹائیگر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7رنز سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔رفیق خان اور سجاد علی نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔سجاد علی نے 5شکار کیے۔ ذیشان سعیدکی سنچری اور عامر ظفر کی ففٹی لانڈھی ٹائیگر کے کام نہ آسکی۔کورنگی الفتح کولٹس کی قاسمی سی سی کیخلاف 3وکٹوں سے کامیابی۔ شیراز کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی۔ نصف سنچری اسکور کی اور 3کھلاڑیوںکو بھی نشانہ بنایا۔محمد زاکر کے 38رنز اورکلیم اﷲ کی 3وکٹیں ان کی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر شیرپاؤ جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39.5اوورز میں تمام وکٹوں پر 278رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔ رفیق خان نے 77اور سجاد علی نے 64رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عامر خان نے 29اور حامد علی نے 20رنز اسکور کئے۔ راجہ بشارت نے 37رنزاور ذیشان سعید نے 46رنز پر 3,3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔لانڈھی ٹائیگرز کی اننگز 38.3اوورزمیں 271رنز پر لپٹ گئی۔ذیشان سعید نے 104رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور عامر ظفر نے 51رنز بنائے۔ جاوید نے 12رنز اسکور کئے۔ سجاد علی نے 5کھلاڑیوں کو 54رنز پرچلتا کیا۔ سیف اﷲ مگسی اور ذیشان رضا ایمپائرز تھا۔دوسر میچ میں قاسمی سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 45اوورز میں 8وکٹوں پر 213رنز کا مجموعہ اپنے نام کیا۔ محمد ذاکر 38رنز ، طاہر خلیل 33رنز ، ملک شمیل 27رنز اور محمد شہزاد 25رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایان بیٹسمین رہے۔ شیراز نے 33رنز پر 3حریف بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسد عمر اور محمد طحہ کو 2,2وکٹیں ملیں۔کورنگی الفتح کولٹس نے 32.2اوورز میں 7وکٹوں پر مطلوبہ ہدف کو یقینی بنالیا جب 214رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔ شیراز نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میںبھی شاندار کارکردگی دکھائی اور 53رنز بناڈالے۔ تاج نے 33اورزین العابدین نے اپنی ٹیم کی فتح میں 30رنز کا حصہ ڈالا۔ کلیم اﷲ نے 42رنز پر3کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا جبکہ طاہر خلیل کو 18رنز پر 2وکٹیں ملیں۔ ایمپائرز سیف اﷲ مگسی اور اویس اقبال تھے۔

error: Content is protected !!