فاسٹ بالر محمد عامر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا

گوجر خان (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عامر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عامر کی والدہ کی نماز جنازہ گوجرخان جنگہ بھنگیال میں ادا کردی گئی۔محمد عامر کی والدہ کی نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فاسٹ بالر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پریہ خبر دی کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگرشخصیات نے محمد عامر سے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبرکی دعا کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے محمد عامر سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو صبرعطا فرمائے اور آپ کی امی کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

error: Content is protected !!