ملتان سلطانز کے فاسٹ بائولر محمد عرفان کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی محمد عرفان کے بڑے بھائی انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ” ہم سب نے اللہ کی طر ف لوٹ کر جانا ہے ، میرے بڑے بھائی کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں ، ان کی روح کی بخشش اور اہل خانہ کے لیے دعا کیجیے“۔یاد رہے کہ36سالہ محمد عرفان نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں 9میچز میں41.80کی اوسط سے5وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ6.53رہا،ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف سے باہر ہو چکی ہے اور اب اسکا صرف ایک میچ لاہور قلندرز کےخلاف باقی ہے،اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ دراز قد فاسٹ باؤلر آخری میچ میں شرکت نہیں کریں گے ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن اب پاکستان منتقل ہوگیا ہے ،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!