ثانیہ مرزا کی بہن کی دوسری شادی کی خبریں زیر گردش

ممبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزاکی چھوٹی بہن انعم مرزاکی دوسری شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگی۔نامورفیشن ڈیزائنر انعم مرزانے گزشتہ برس بھارتی بزنس مین اکبررشید سے علیحدگی اختیار کی تھی اور اب وہ ایک بار پھر شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انعم مرزابھارتی کرکٹراظہرالدین کے بیٹے اسد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گی جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی ان کی دوستی ہوئی تھی جو اب محبت میں تبدیل ہوگئی ہےاور اب دونوں رواں سال کے آخر میںرشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔حال ہی میں انعم مرزا نے ’بازار‘ کے نام سے اپنا ایک فیشن آؤٹ لیٹمتعارف کرایا ہے جس کی برانڈ ایمبسیڈر ثانیہ مرزا ہیں جبکہ ان کی تمام تر توجہ اپنی بہن ثانیہ مرزا کے فیشن آؤٹ لیٹ پر مرکوز رہتی ہے۔واضح رہے کہ اسد اور انعم کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی لیکن اسد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ان دنوں مرزا خاندان کے خاصے قریب ہیں۔

error: Content is protected !!