زون V’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ نیکسز سی سی کی سن رائز کیخلاف یکطرفہ کامیابی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں نیکسز سی سی نے سن رائز سی سی کو باآسانی 136رنز سے ٹھکانے لگایا۔ واجد علی نے 14رنز پر 6کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور حفیظ الرحمن کے 80رنز کارگر ثابت ہوئے۔محمد وسیم کی 40رنز پر 6وکٹیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔صابر الیون نے کامران اسپورٹس کیخاف 3وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچوں میں نیکسز سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 26اوورز میں تمام وکٹوں پر 261رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔حفیظ الرحمن نے 80 اورواجد خان نے 40رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ عمیر وسیم نے بھی 20رنز اسکور کئے۔محمد وسیم نے 40رنز کے عوض 6شکار کئے۔ نوید جمال کو45رنز پر 2وکٹ ملے۔سن رائز کی جوابی اننگز 125رنز پر تمام ہوگئی۔بلال احمد نے 25، رضوان الحق 22اور محمد وسیم نے 18رنز اسکور کئے۔ واجد اﷲ نے 14رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔ واجد خان ن ے 29رنز پر 3وکٹیں اپنے نام کیں۔ایمپائرز مرتضی محمود اور طاہر خان تھے۔دوسرے میچ میں کامران اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 33.3اوورز کا سامنا کرکے 161رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فہیم احمد نے 31،ساجد طاہر نے 29اورعبدالمتین نے 20رنز اسکور کئے۔ محمد آصف نے 16رنز پر 3جبکہ راشد اور محمد جمشید نے 2,2وکٹوںپر اکتفا کیا۔ صابر الیون نے مطلوبہ ہدف 29.3اوورز میں حاصل کرلیا جب 7وکٹوں پر 164رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پر آویزاں کیا گیا۔محمد آصف نے 65رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، تنویر احمد نے 33،محمد ذیشان نے 22اورطیب محمود نے 20رنز کا حصہ ڈالا۔ اظہر علی اور محمد عظمی نے 2،2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ ایمپائرز اویس اقبال اور سیف ا ﷲمگسی تھے۔

error: Content is protected !!