زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ‘ کریم میموریل نے کورنگی سلیکٹڈ کو رنز کے پہاڑ تلے دبادیا

کراچی (سپورٹس رپورٹر) کے سی سی اے زونV’بی‘ ڈویثرن لیگ میں لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دونوں مقابلے یکطرفہ ثابت ہوئے۔ کریم میموریل نے کورنگی سلیکٹڈ کو باآسانی 155رنز اور رحمانیہ اسپورٹس نے تنولی ٹائیگرز کو 10وکٹو ں کی شکست کا داغ لگایا۔نعمان علی کی تباہ کن بولنگ 5شکار کئے‘ اسد علی نے نصف سنچری بنائی‘ خورشید ناکام سائیڈ کیلئے 35رنز بناسکے۔ کریم میموریل نے مقررہ 40اوورز میں 7وکٹوں پر 311رنزاسکور کئے۔ محمدحبیب 87رنز کے ساتھ قابل زکر بیٹسمین بنے۔ محمد عامر 44،حمزہ اسلم 40اور محمد نعمان 15رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ صہیب عزیز نے 50رنز پر 3کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا۔کورنگی سلیکٹڈ محمد اسلم اور محمد عمران کی عمدہ بولنگ کے سامنے بے بس ثابت ہوئی اور24.5اوورز میں 156رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئی۔ حماد آصف نے 36،حمدان خان نے 26اور صہیب عزیز نے 25رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کی۔ محمد اسلم نے 12رنز پر 4 اورمحمد عمران نے 39رنز پر 3حریف کھلاڑیوں کوکو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ محمد ذیشان رضا اور سیف اﷲ مگسی ایمپائرز تھے۔

error: Content is protected !!