اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ،افتتاحی میچ میں مہران کلب کی روور کلب کیخلاف جیت

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ )؛ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ کے افتتاحی میچ میں مہران کلب نے روور کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔ لیگ کا افتتاح اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم نے کیا۔ اس موقع پی ایس ٹو صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن و جنرل سیکرٹری (آئی ایف اے) سید شرافت حسین بخاری، نائب صدور محمد زمان، سید مقبل حسین نقوی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک مہران کلب کو روور کلب کے خلاف 2-1 گول کی برتری حاصل رہی۔

پہلے ہاف کے 7ویں منٹ میں مہران کلب کے روح اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، 28 ویں منٹ روور کلب کے وسیم نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا۔ پہلا ہاف ختم ہونے کے چند منٹ پہلے مہران کلب کے روح اللہ نے دوسرا گول کر کے مقابلہ 2-1 گول کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔لیگ میں اسلام آباد کی بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، اکبر کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، مہران کلب، روور کلب، راوی کلب اور ایورگرین شامل ہیں، اتور کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں اکبرکلب کا مقابلہ ایور گرین کلب سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سی ڈی اے اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

error: Content is protected !!