پاکستان سپر لیگ فور،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ فور کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ ہمیشہ سے ہی بیٹنگ کے لئے اچھی رہی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور اعظم خان کی جگہ انور علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کراچی کنگز کے بابر اعظم، کولن انگرام، عماد وسیم اور محمد عامر ایکشن میں دکھائی دیں گے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹس، رائلی روسو، سرفراز احمد، عمر اکمل، احمد شہزاد اور محمد حسنین جادو جگانے کے لیے بے تاب ہیں۔

error: Content is protected !!