آسڑیلیا کیخلاف ون ڈے سیریز،پاکستان کے پاس رینکنگ بہتر کرنے کا موقع

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شیڈول ون ڈے سیریز کے دوران آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن پانے کا بھی مقابلہ ہوگا۔بھارت کےخلاف انہی کے ہوم گراو¿نڈ میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم اب متحدہ عرب امارات آ رہی ہے ، پاکستانی ٹیم 19 مارچ کو پہنچے گی۔سیریز کے دوران رینکنگ میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن کا بھی مقابلہ ہوگا، بھارت کو شکست دینے کے بعد نئی عالمی درجہ بندی میں 103ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کینگرزو کی پانچویں پوزیشن ہے ، پاکستان 102 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے،گرین شرٹس کو رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پانے کے لیے صرف سیریز جیتنی ہوگی،3-2سے جیت پر پاکستان آسٹریلیا سے پانچویں پوزیشن چھین لے گا،اگر آسٹریلیا ون ڈے سیریز میں پاکستان کو 3-2 سے ہرا دے تو اسکے پوائنٹس104 جبکہ پاکستان کے 101 ہوجائیں گے، پاکستان کےخلاف 5-0 سے کامیابی پانے کی صورت میں آسٹریلوی ٹیم کے پوائنٹس کی تعداد 108 تک پہنچ جائےگی جبکہ پاکستان کے پوائنٹس کم ہوکر 97 رہ جائیں گے تاہم پاکستان کی چھٹی پوزیشن مستحکم رہے گی۔اگر قومی ٹیم آسٹریلیا کےخلاف سیریز 5-0 سے اپنے نام کرتی ہے تو اسکے پوائنٹس 103 سے بڑھ کر 106 اور پوزیشن پانچویں ہوجائےگی جبکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس 98 رہ جائیں گے، قومی ٹیم کے پاس ایک درجے ترقی پاکر آسٹریلیا کو پیچھے دھکیلنے کا یہ سنہری موقع ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 22 مارچ سے ہورہاہے۔

error: Content is protected !!