کرکٹ

جنوبی افریقا کے آف اسپنر پرینیلن سبریئن کا بولنگ مشکوک قرار

جنوبی افریقا کے آف اسپنر پرینیلن سبریئن کا بولنگ مشکوک قرار دے دیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق آف اسپنر پرینیلن سبریئن کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران رپورٹ ہوا۔ میچ آفیشلز نے اپنی رپورٹ میں پرینیلن سبریئن کے ایکشن کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھایا ہے۔

ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے 31 سالہ آف اسپنر نے 10 اوورز کے دوران آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کی اہم وکٹ حاصل کی تھی۔ اس سے قبل، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے منظور شدہ ٹیسٹنگ سینٹر میں پرینیلن سبریئن کے بولنگ ایکشن کی جانچ کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!