کرکٹ
فاسٹ بولر وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فاسٹ بولروقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
بائیں ہاتھ کے37سالہ فاسٹ باؤلر وقاص مقصود ٹاپ لیول پرکھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی ہیں۔
وقاص مقصود نے پاکستان کے لیےاپنےواحد میچ میں 1.5 اوورزمیں 2 وکٹیں حاصل کی،فیصل آبادمیں پیدا ہونے والے وقاص نے 2011 سے 2023 کے درمیان 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔
وقاص مقصود نے نومبر 2018 میں دبئی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک T20 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔



