جناح لیگیسی پولو کپ 2025ء کا فائنل ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا

جناح لیگیسی پولو کپ 2025ء کا فائنل ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا۔
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو کلب کے زیراہتمام جناح لیگیسی پولو کپ 2025ء کا فائنل ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا۔ فائنل میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد سی کیو گولڈ /نیوایج کی ٹیم کو 8-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں فائنل مقابلہ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میچ میں ایف جی /دین پولو نے زبردست مقابلے کے بعد سی کیو گولڈ /نیوایج کی ٹیم کو 8-6 سے ہرا دیا۔
ایف جی /دین پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے سات خوبصورت گول سکور کیے جبکہ عباس مختار نے ایک گول سکور کیا جبکہ سی کیو گولڈ /نیوایج کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ، شیراز قریشی نے ایک گول سکور کیا۔
قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ٹیم ڈائمنڈ پینٹس/ دین نے انڈس پولو کی ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا اور سب سڈری فائنل جیت لیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /دین کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، میر حذیفہ احمد نے دو گول سکور کیے جبکہ انڈس پولو کی طرف سے ابراہیم خلیل اور بلال حئی نے دو دو گو ل سکور کیے۔



