طارق حسین بگٹی نے ایک بار پھر ہاکی بورڈ بنانے کا مطالبہ کر دیا

طارق حسین بگٹی نے ایک بار پھر ہاکی بورڈ بنانے کا مطالبہ کر دیا
بورڈ کا قیام وقت کی ضرورت ہے تمام مالی مسائل حل ہو جائیں گے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات ملیں گے پرو لیگ میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی :صدر پی ایچ ایف
اولپمین رانا مجاہد. اختر رسول شہباز سینئر. ہینڈ کوچ طاہر زمان کپتان عماد بٹ کا بھی اچھی پرفارمنس دکھانے کا عزم. قومی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے ارجنٹائن روانہ
ملتان ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے ایک بار پھر ہاکی بورڈ بنانے کا مطالبہ دوہرا دیا وہ ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم کی ارجنٹائن روانگی سے قبل ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے میر طارق حسین بگٹی نے مزید کہا کہ ہاکی کے لیے ایک آزاد “بورڈ” تشکیل دیا جائے تاکہ انتظام اور وسائل بہتر ہوں
وہ چاہیں گے کہ ہاکی کے لیے ایک علیحدہ، بااختیار بورڈ قائم کیا جائے بالکل ویسا ہی ہو جیسا پاکستان کر کٹ بورڈ کا نظام ہے اگر ہاکی کا اپنا بورڈ ہوگا، تو ہاکی سے منسلک اسٹیڈیمز اور سہولیات اس بورڈ کی زیرِ انتظام آئیں گی، جس سے ہاکی کے لیے مستقل اور خودمختار مالی وسائل پیدا ہوں گے۔
اس طرح نہ صرف ہاکی کی تنظیمی باڈی مستحکم ہو گی، بلکہ کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کو شفاف اور مستحکم مالی معاونت مل سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ ایک خواب تھا جو آج پورا ہونے جا رہا ہے پاکستانی ہاکی نئے دور میں داخل ہو چکی ہے ہم کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دیں گے
ہمیں کھلاڑیوں سے بھی توقع ہے کہ وہ پرو ہاکی لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اولپمین رانامجاہد نے کہا کہ پاکستان ہاکی نئے دور میں داخل ہو چکی ہے ہمیں پورا یقین ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری لیجنڈ اولپمین شہباز سینئر نے بھی کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دکھانے کی توقع ظاہر کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر اولپمین اختر رسول نے بھی ٹیم کے لئے نئے خواہشات کا اظہار کیا
ہینڈ کوچ اولپمین طاہر زمان اور کپتان عماد بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پرو ہاکی لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے دریں اثناء پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کیلئے ارجنٹینا روانہ ہو گئی
پاکستان ،ارجنٹینا اور نیدر لینڈ کے درمیان ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں 9 سے 14 دسمبر 2025 تک کھیلا جائے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کی جانب سے پرولیگ کے پہلے مرحلے کیلئے ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔
ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر اولمپین انجم سعید ، ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان، اسسٹنٹ کوچ اولمپین محمد عثمان شیخ، اسسٹنٹ کوچ اولمپین زیشان اشرف، ویڈیو انالسٹ ،محمد ندیم خان لودھی، فزیو محمد اسلم ہونگے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عماد شکیل بٹ ٹیم کپتان، عںد اللہ اشتیاق خان ، منیب الرحمن ،محمد سفیان خان،محمد عبداللہ،حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی،رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد،عبدالرحمن، رانا محمد ولید، احمد ندیم، ارباز احمد، محمد عماد اور ابوبکر محمود ٹیم میں شامل ییں



