سیاسی بحران کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی


سیاسی بحران کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
(اصغر علی مبارک)…
بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی،
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اسلام آباد کی پریس ریلیز میں کہا گیاہے
کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، پرامن اور تیزی سے حالات معمول پر آنے کی پوری امید رکھتے ہیں۔ "ہمیں یقین ہے کہ بنگلہ دیشی عوام کا لچکدار جذبہ اور اتحاد انہیں ایک ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا”
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کے سیاسی بحران کے بعد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت سے تصدیق کےبعد کرکٹ ٹیموں کے دورے کا شیڈول بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا ہے,
یاد رہے کہ بنگلادیش میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے
جن میں 200 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا مگر طلبہ نے اپنے ساتھیوں کو انصاف نا ملنے تک احتجاج جاری رکھنے اور سول نافرمانی کی کال دے تھی۔
شیخ حسینہ واجد 16 سالہ اقتدار کے نتیجے میں ملک کی طویل ترین وزیراعظم رہیں، وہ اسی سال چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں جب کہ حسینہ واجد پر سیاسی مخالفین کے خلاف اقدامات کے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں
اور حال ہی میں ان کی حکومت نے بنگلادیشی جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جانے والی شیخ حسینہ واجد کو بھارت میں محفوظ خفیہ مقام پر رہائش دے دی گئی ہے
اور برطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک شیخ حسینہ واجد کے بھارت میں قیام کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔
ا علان کردہ شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا ۔
ٹیسٹ سیریز کے لیے شان مسعود کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہ بنگلادیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت بھی کریں گے۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گِلیسپی پاکستان کےٹیسٹ سیریز میں ہیڈ کوچ ہونگے۔
ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کھلاڑیوں میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ،
صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں, پاکستان کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کے دورے میں شامل امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر ، نعمان علی اور ساجد خان اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
علاوہ ازیں قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلادیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے بھی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
سعود شکیل (کپتان)، کامران غلام ، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین شامل ہیں,



