آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسر اسٹیو رچرڈسن کی منصوراختر سے ملاقات

کراچی ( صباح نیوز) آئی سی سی کے اینٹی کرپشن آفیسر اسٹیو رچرڈسن نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر منصوراختر سے بند کمرے میں ملاقات کی ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ آفیسر کرنل(ر) عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ذرائع کے مطابق ا س ملاقات میں آئی سی سی کے نمائندے نے سابق کرکٹر سے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے دوران عمراکمل کی جانب سے ان پر فکسنگ کے لیے آفر کے الزام کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیو رچرڈسن مزید کچھ دن کراچی میں قیام کریں گے اور دوران وہدیگر سابق کرکٹرز سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

/S

error: Content is protected !!