اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4ہزار رنز مکمل کرلئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ٹیسٹ کرکٹ میں اسد شفیق نے 4000 ہزار رنز مکمل کرلئے ،مڈل آرڈر بیٹسمین نے یہ سنگ میل 64 ویں میچ میں عبور کیا۔ اسدشفیق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 24 پر پہنچے تو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں ان کے 4 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔ مصباح الحق اور یونس خان کی رخصتی کے بعد پاکستانی بیٹنگ کے اہم ستون سمجھے جانے والے بیٹسمین نے 40 کے قریب اوسط سے رنز بنائے ہیں، ان میں 11 سنچریاں اور 21نصف سنچریاں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!