افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے شکست دے کر لمبی طرز کی کرکٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی

ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ) افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے عبرت ناک شکست دے کر لمبی طرز کی کرکٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔چٹوگرام میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں افغانستان کے نو منتخب کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔افغانستان کی جانب سے رحمت شاہ نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سینچری اسکور کی بلکہ اصغر افغان نے 92 ویں رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کی بدولت انہوں نے اپنی پہلی اننگز میں 342 رنز اسکور کئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تیجل اسلام نے 4 جبکہ شکیب الحسن اور نعیم حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شکیب الحسن الیون کی پہلی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا، محمد نبی اور راشد خان کی تباہ کن بولنگ کے آگے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 205 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے پانچ جبکہ محمد نبی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

105 رنز کی لیڈ کے ساتھ افغانستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور ان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر ہی گر گئی۔راشد خان الیون نے ابراھیم زادران کے 87 رنز کی بدولت 260 رنز بنائے اور ان کے تمام کھلاڑی آٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین جبکہ مہدی حسن، تیجل اسلام، اور نعیم حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔اس طرح افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کو 398 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور ان پوری بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔افغانستان کی جانب سے ایک بار پھر کپتان راشد خان نے 6 جبکہ ظاہر خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

error: Content is protected !!